کوئٹہ( این این آئی)لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت کا آغاز کردیا۔کمیشن میں پیر کوپہلے روز12 لاپتا افراد کے حوالے سے کیسز سنے گئے۔ ایک لاپتہ شخص کا سراغ لگا لیا گیا۔لاپتہ شخص کی کوئٹہ جیل میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں پیر کوکیسز کی سماعت کا آغاز کردیا ۔کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں۔ کمیشن کی سماعت کے پہلے روز 12 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جن میں ایک لاپتہ شخص کا سراغ مل گیا جس کے کوئٹہ جیل میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔