• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کےپہلےچارماہ، ایف بی آر ریونیو میں 77 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےمالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی سےاکتوبر کےد وران گراس ریونیو 1400ارب روپے جمع کیاہے جو گزشتہ مالی سال کےپہلے چار ماہ میں1323ارب روپے تھا ۔ اس طرح اس سال چار ماہ میں 77 ارب روپے گراس ریونیومیں ریکارڈ اضافہ ہوا،جبکہ جولائی تاا اکتوبر 1337ارب روپے کانیٹ ریونیوحاصل ہوا،گزشتہ برس اس عرصے کے دوران میں 1288 ارب رو پےنیٹ ریونیو حاصل کیا گیاتھا۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 470ارب روپے ، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو643 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 81 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 206 ارب روپے جمع کیےگئے۔اکتوبر میں محاصل کی مد میں 333ارب روپے حاصل ہوئے یہ پچھلے سال 325 ارب روپے تھے۔ جولائی تا اکتوبر128ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئےجبکہ گزشتہ سال جاری کردہ ریفنڈز 52 ارب روپے تھے۔

تازہ ترین