واشنگٹن ( اے ایف پی ) سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے امریکی صدارتی انتخاب کے بارے میں اپنی پالیسی کے نفاذ میں غلطیوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ادارہ گمراہ کن سیاسی اشتہارات ہٹانے میں ناکام رہا اور ایک رپورٹ کے مطابق ایسے اشتہارات ممنوع پیغامات کے ساتھ دوبارہ چل گئے ہیں ۔ تاہم فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاسی منفی اطلاعات سے نمٹنے کے لئے جانچ پڑتال کا نظام سخت کر دہا گیا ہے ۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ اشتہارات میں صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی حمایت میں بیانات دکھائے گئے ہیں اور ان کے حریف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بارے میں جھوٹے دعوے کئے گئے ہیں ۔وال اسٹریٹ جرنلکی رپورٹ کے بعد فیس بک نے اصل پیغامات بلاک کر دئے اورانہیںہٹانا شروع کر دیا ہے ۔