• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی،فردوس عاشق


معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گی۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے پنجاب حکومت کی ترجمانی کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

فردوس عاشق نےکہا کہ حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کے لیے میڈیا سے دیرینہ تعلقات میرے لیے معاون ہوں گے۔

اپنے بیان میں اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رُخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ کر انقلاب برپا کردیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دوسال میں انقلابی اقدامات کئے، انہیں اُجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو اُن کے عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحس چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے جبکہ فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔

تازہ ترین