• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرواکر میچ میں توجہ کا مرکز بن گئے۔

راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

محمد حسنین نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 10 اوورز میں 26 رنز دیکر پانچ وکٹ حاصل کی ہیں۔


حسنین نے تمام ٹاپ فائیو بیٹسمین پویلین بھیجے، محمد حسنین نے برائن چاری، چموشیبھابھا، کریگ ایروین، برینڈن ٹیلر اور ویزلے میدھیویرے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 44 اعشاریہ 4 اوورز میں 228 رنز بنا لیے ہیں۔

تازہ ترین