• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کا لاہور کیلئے لکھا گیا شعر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسڑی کے اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک شعر شیئر کیا گیا ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہنے والے اداکار یاسر حسین آج کل پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں اور نئی پوسٹس اور انسٹا اسٹوریز کے ذریعے لاہور شہر کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

حال ہی میں انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر اور شعر پر یاسر حسین اپنے فالورز سے خوب داد وصول کر رہے ہیں ۔


یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے، کندھوں پر بیگ لٹکائے، آنکھوں پر کالا چشمہ پہنے ہوئے یاسر حسین کسی جانب دیکھتے ہوئے چل رہے ہیں، یاسر حسین کے عقب میں لال اینٹوں کی بنی دیواریں بھی نظر آ رہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے ساتھ میں  ایک شعر لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے ’کوئی شہر تھا جس کی ایک گلی، مری آہٹ پہچانتی تھی، مرے نام کا اک دروازہ تھا ! اک کھڑکی مجھ کو جانتی تھی۔‘

یاسر حسین کی اس تصویری اور شعر پر انسٹا فالوورز کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین