• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا کو کاراباخ میں زیر قبضہ زمین واپس کرنا ہوگی، ایران

تہران(اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاکہنا ہے کہ آرمینیا نے آذر بائیجان میں جو زمین قبضہ کی ہے وہ اسے لازما واپس کرنا ہوگی اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ ناگورنو کاراباخ میں جاری جنگ پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔اے ایف پی کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ یہ زمین آذربائیجان کا حصہ ہے اور اس پر اسی کا حق ہے۔خامنہ ای نے مزید کہا کہ وہ آرمینی شہری جو کاراباخ میں آباد ہیں ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین