• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جنگ، ترکی میں بھی کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

انقرہ(اے ایف پی)پاکستان کے بعد ترکی نے بھی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں 43ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر نیدرلینڈ میں پابندیوں میں مزید سختی لاتے ہوئے دو ہفتے کیلئے سینما،چڑیا گھر سمیت تمام عوامی مقامات کو دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو اعلان کیا کہ مہلک وائرس کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ریسٹورنٹس،سینما اور دیگر کاروبار کو رات 10بجے بند کردیا جائے گا۔یہ اعلان ترکی میں ایک ہفتے کے دوران 10 ہزار نئے کیسز بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے،دوسری جانب پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں 43 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور روز بروز کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔ادھر نیدر لینڈ نے کورونا پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔

تازہ ترین