گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ کے ذیلی ادارے ویمو نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے غائب کرکے ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے فلیٹ آپریشن وینڈر ٹرانس ڈیو کا نے ایک ای میل میں بتایا کہ ایلفابیٹ نے اپنے آڈیو وِژول آپریشن کو عارضی طور پر سان فرانسسکو میں بند کیا ہے۔
وینڈر کمپنی کے جنرل مینیجر کرس چھینگ نے کہا کہ یہ احتیاطی تدابیر امریکا کی انتخابی مہم سے متعلقہ مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے اختیار کی گئی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی فلیٹ سان فرانسسکو کے ماؤنٹین ویو میں موجود ہے اور جلد ہی سڑکوں پر آجائے گا۔
کرس چھینگ نے دی ورج کو لکھی گئی اس ای میل میں یہ بھی کہا کہ آپ کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور معاملات کی نگرانی کرتے رہیں گے۔
ادھر ویمو کے ترجمان نے دی ورج کو بتایا کہ انھوں نے یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کے لیے لیا ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی نے اس سے قبل کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے دوران مارچ کے مہینے میں بھی سڑکوں سے خودکار گاڑیوں کو اٹھالیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات جاری ہیں جہاں اس وقت الیکٹرول ووٹس کی گنتی کا عمل بھی جاری ہے۔