• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوگا

سعودی عرب کے محکمہ داخلہ نے شہریوں اور اداروں کو ایک بار پھر  خبردار  کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات  اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں، بصورت دیگر سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اگر کسی نجی ادارے میں کوئی شخص حفاظتی ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل کر دیا جائے گا یعنی 20 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔


اس کے علاوہ تمام نجی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنے بغیر کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہ دیں، ان اداروں میں تجارتی مراکز سرفہرست ہیں۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں صحت کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا معیار  بہت بہتر ہوا ہے۔‘

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں، حکومت کو ایس او پیز پر عمل کروانے کے سلسلے میں سختی نہیں کرنا پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین