• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 401 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، وزارت صحت

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 401 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 774 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 15 افراد انتقال کر گئے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 250 ہوگئی۔ 


سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 466 افراد صحتیاب ہوئے۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 181 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 343 ہے۔

تازہ ترین