• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے، مہوش حیات

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخابات کے نتیجے میں امریکا بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ صرف ہم ہی نہیں جس کی ’’دلچسپ‘‘ انتخابات پر اجارہ داری ہو، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکا کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکا کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں، جبکہ امریکا میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے۔


مہوش حیات نے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کسے امریکا کا صدر منتخب ہونا چاہیے۔

تازہ ترین