• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹر پرویز یوسف مسیح کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ارکان غلام نبی مری،حاجی میر عبدالغفور مینگل، ایم پی اے ٹائٹس جانسن اور ضلعی کونسلر سلیم چند بلوچ نے عیسیٰ نگری میں پارٹی کےضلعی کونسلر ماہر تعلیم ماسٹر پرویز یوسف مسیح کے انتقال پر ان کے گھرجاکر لواحقین سے ہمدردی کااظہارکیا اورکہاکہ ماسٹر پرویز یوسف نے پارٹی میں رہتے ہوئے اپنی برادری ‘ شہریوں کی بلاتفریق سیاسی‘ سماجی اورسیاسی خدمات انجام دیں آنجہانی رہنما کی جدوجہد ‘ خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گارہنمائوں نے کہاکہ ماسٹر پرویز یوسف کی ناگہانی موت سے بی این پی مسیحی برادری اور کوئٹہ کے شہری ایک بہادر اوربے لوث رہنما سے محروم ہوگئے ان کی کمی مدتوں تک محسوس کی جائے گی۔
تازہ ترین