پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراس مزید فعال کر دیئے گئے جس میں شامی چوک،اٹرلی چوک ،میچنی چوک،سورے پل چوک، ڈیفنس کراس، کلب چوک،پولیس لائن چوک، باغ ناران چوک زیبرا کراس شامل ہیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید مروت نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کوشاں ہے ، شہریوں کو سفری سہولیات دینے کیساتھ ساتھ حادثات سے بچانے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچنے کے حوالے سے روڈ لین لائن ڈسپلن ،سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے ایجوکیشن دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔