• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار بھارتی ایڈیٹر ان چیف ارناب گوسوامی نے رات اسکول میں گزاری

خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والے معروف بھارتی ایڈیٹر ان چیف ارناب گو سوامی نے گزشتہ رات ممبئی کے ایک اسکول میں گزاری جو قرنطینہ مرکز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

 ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی جنہیں 53 سالہ انٹیرئر ڈیزائنر کو خود کشی کے لیے اُکسانےکے الزام میں گزشتہ روز اُن کی رہائشگار سے گرفتارکیا گیا تھا، اُنہوں نے اپنی گزشتہ رات ممبئی کے ایک مقامی اسکول میں رات گزاری جس کو علی باغ جیل کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس کا مرکز نامزد کیا گیا ہے۔

جیل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کو مرکزی جیل بھیجنے سے پہلے اس اسکول میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں ارناب گوسوامی اپنا 14دن کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

مہاراشٹرا کی علی باغ کی عدالت نے بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کو دو دیگر ملزمان  سمیت گرفتار کرکے 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح کے وقت بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی کے گھر پر چھاپا مار کر اُنہیں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس ارناب گوسوامی کو گرفتار کرکے کرائم برانچ کے دفتر گئے۔

ممبئی پولیس کے مطابق ارناب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیرئر ڈیزائنر کو خودکشی کے لیے اُکسانےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ارناب گوسوومی کو سالوں پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، کیس 53 سالہ خاتون انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد درج کیا تھا۔

انٹیرئر ڈیزائنر اور ان کی والدہ مئی 2018ء میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

دوسری جانب ریپبلک چینل کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ارناب گوسوامی کو اُس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو ماضی میں زیر تفتیش تھا مگر بعد ازاں اس کیس کو داخل دفتر کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین