حکومت پنجاب نے بورے والا میں نجی اسکول کے گارڈ سے ناروا سلوک کی بناء پر ہٹائے گئے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو ایک ماہ بعد اے سی دیپال پور لگا دیا۔
رانا اورنگزیب کو نجی اسکول کی چیکنگ کے دوران گارڈ سے ناروا سلوک پر ہٹایا گیا تھا۔
رانا اورنگزیب کی اسکول گارڈ سے بدسلوکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر کی جانے والی انکوائری کا نتیجہ سامنے نہ آیا ہے۔