• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری کوشش ہے نواز شریف کو پاکستان لایا جائے، زلفی بخاری


وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں محکمہ سیاحت کی عمارت کے افتتاح اور دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کروایا جائے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں، جو میڈیکل چیک اپس کروائے ہیں ان کی رپورٹ سامنے لائیں۔


معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فوج مخالف بیانات دینے کے لیے نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ کس کے کہنے پر ریاست مخالف بیانات دے رہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی ٹورازم اتھارٹی بنا رہے ہیں، یہ اتھارٹی دو ماہ تک بن جائے گی۔

تازہ ترین