• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اپنے استعفے مولانا فضل الرحمن کے حوالے کرے، حافظ حسین احمد

کوئٹہ( نیوز ڈیسک) جمعیت کے سینئر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے معلوم ہوجائے گااتحاد میں شامل کون سی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت کوگھربھیجنے میں مخلص ہیں، معاہدوں میں شامل استعفوں کا جو آپشن ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکےاستعفوں کا آخری اور موثر ہتھیار کب استعمال کرنا ہے اس کے بارے میں پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرسکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ استعفوں کا خام مال اتحاد کے سربراہ کے پاس موجودہواور اس سے معلوم ہوجائے گا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں میں کون سی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے سنجیدہ اور مخلص ہیںانہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات کے بعد دو اڑھائی سالوں میں معاملات کو لٹکا کر جس انداز میں ڈیل کرنے کی کوشش کی گئی وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی آزادی مارچ کے فیصلوں کے بعد تمام بوجھ جمعیت کے اُن لاکھوں کارکن کے اوپر ہی رہا کہ جنہوں نے پورے ملک کے کونے کونے سے نامساعد حالات اور موسمی سختیوں کے باوجود ایک تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے پاکستان سے لندن روانگی کے بعد گیارہ مہینے تک وہ اور اُن کی بیٹی مریم نواز کی خاموشی کو کس کھاتے میں ڈالا جائے۔

تازہ ترین