سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریٹائرڈ بریگیڈئرڈاکٹر ارشد ضیا کل بدھ 20 اپریل کوسیالکوٹ کا دورہ کریں گے دورہ کے دورن وہ دھیرا سندھا میں نئے ریسکیوکمیونٹی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور11بجے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ یونیورسٹی کی سکاوٹس ٹریننگ مکمل کر لینے والی طالبات سے حلف لیں گے۔ بعدازاں2بجے دوپہر ریسکیو1122کے مرکزی اسٹیشن کچہری روڈ پر سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔