سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گھر میں شارٹ سرکٹ بھڑکنے والی آگ سے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔ سیالکوٹ کے علاقہ پیرس روڈ نشاط پارک نزد جناح ہاوس کے قریب ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں22سالہ علی اسد کا جسم18فیصد جل گیا جبکہ گھر میں دھواں بھر جانے سے اسکی 16سالہ بہن رمشا اسد کی حالت غیر ہوگئی زخیموں کو ریسکیونے ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فائر فائٹرز نے آگ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ مالک مکان کیمطابق آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا گھریلو سامان جل گیا بھاگووال روڈکشنے والی سٹاپ پر واقع بابر حسین کی دودھ دہی کی دکان میں گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوکی دوفار وہیکلز نے فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا۔وزیر آباد روڈ گرین ٹاؤں میں واقع فاروق احمد کے گھر میں رات سوا دو بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔دس منٹ کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔مالک کے مطابق آگ سے نقصان صرف دو لاکھ کا ہوا ۔ جلنے والی سامان میں موٹر سائیکل اور پردے وغیرہ شامل ہیں۔