• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان، سی ٹی ڈی سے مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک، دو فرار

لاہور(نمائندہ جنگ)ڈیرہ غازی خان میں تھانہ سرور کے علاقے میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں کالعدم القاعدہ کے 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت القاعدہ کے عمران اور شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔بتایا گیا کہ دہشت گرد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تازہ ترین