• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مسلمان نوجوان گرجا گھروں پر پہرے دینے لگے

پیرس ( جنگ نیوز ) فرانس میں مسلم نوجوانوں نے گرجا گھروں کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں پیدا ہو نے والے ایک مسلم نوجوان ال یزید بن فرحت نے کہا کہ جب نیس میں چرچ پر حملہ ہوا تو فرانسیسی مسلمانوں نے اسی وقت گرجا گھروں کی حفاظت کا تہیہ کرلیاتھا ۔لوڈیو میں مسلم نوجوان تیرہویں صدی عیسوی میں قائم سینٹ فلکرن چرچ پر پہرہ دیتے رہے ۔ اس کلیسا کے پادری نے کہا کہ اس بحرانی دور میں مسلم نوجوانوں کے رویہ نے امید کی کرن پیدا کردی ہے ۔  

تازہ ترین