• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 20 ہلاکتیں


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 400 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 46 لاکھ 43 ہزار 913 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 502 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 812 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 943 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 16 ہزار 912 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 890 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 48 ہزار 922 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 667 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 208 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 399 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 285 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 288 ہو گئیں۔

rp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 21 ہزار 302 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 236 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 41 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 153 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 652 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 107 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین