• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی اجتماع کیلئے کورونا وائرس کی آگاہی کا کتابچہ جاری

محکمۂ صحت پنجاب نے تبلیغی اجتماع کے لیے کورونا وائرس کی آگاہی کا کتابچہ جاری کر دیا۔

محکمۂ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے تبلیغی اجتماع کے لیے کورونا وائرس کی آگاہی کے کتابچے میں ماسک پہننے ہاتھ دھونے کا پیغام بھی شامل کیا گیا ہے۔

کتابچے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اجتماع میں بیرونِ ملک سے افراد شرکت نہیں کرسکیں گے،54 ہزار افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔

12 سال سےکم عمر کے بچے اور 55 سال سے زائد عمر والے افراد اجتماع میں نہیں آ سکتے، شرکاء کو ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔


محکمۂ صحت پنجاب کا کورونا وائرس کی ایس او پیز کے کتابچے میں مزید کہنا ہے کہ کھلی جگہوں پر اجتماع کا انعقاد کیا جائے۔

کتابچے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیرِجماعت تمام افراد کی فہرست بنا کر رابطہ کمیٹی کو بھجوائیں، اجتماع میں شامل افراد کے پاس ماسک کا ذخیرہ لازمی ہو۔

تازہ ترین