بلوچستا ن کے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللّٰہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بے وفائی کی وجہ سے سب اسے چھوڑ کر چلےگئے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثناء اللّٰہ زہری نے کہا کہ 2013 میں نوازشریف نے وعدہ خلافی کرکے ہمیں بلوچستان میں حکومت بنانے نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ میری اپنی پارٹی تھی، میں اپنی پارٹی کا صدر تھا، مگر نواز شریف نے اپنے مفادات کے لئے ہمیں استعمال کیا۔
نواب ثناء زہری نے کہا کہ میں نے اس وقت کہا تھا نوازشریف بلوچستان میں اپنی جماعت کی حکومت نہیں بنائیں گے، جبکہ مجھے نواز شریف نے کہا کیا میں پاگل ہوں کہ پارٹی جیتے تو وہ بلوچستان میں حکومت نہیں بنائیں گے۔
نواب زہری نے کہا کہ میر حاصل خان مرحوم ہمارے ساتھ تھے، بعد میں وہ نیشنل پارٹی میں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے آرمی چیف آئے سب کے ساتھ آپ نے لڑائیاں کیں۔