• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک بار پھر عالمی نمبر ون بیٹسمین بننے کا بہترین موقع ہے۔

زمبابوے سے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز سے جہاں بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں وہیں عماد وسیم بھی اپنی رینکنگ بہتر بناسکتے ہیں۔

بابر اعظم جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری کی بدولت 221 رنز بنائے تھے، ان کا ٹاپ اسکور 125رنز تھا۔


پاکستان ٹیم کے کپتان کو زمبابوے کے خلاف 3 ٹی 20 میچز نے دوبارہ عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

اس وقت انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملان عالمی نمبر ایک ہیں، ان کے اور بابر اعظم کے درمیان صرف 8 پوائنٹس کا فرق ہے۔

اس سے قبل بھی بابر اعظم 2 سال سے زائد عرصے تک ٹی 20 میں نمبرون بیٹسمین رہ چکے ہیں، وہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ پرفارم کرکے ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہیں، ان کے پاس بھی اوپر آنے کا بہترین موقع ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان چوتھی اور زمبابوے گیارہویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

تازہ ترین