ملالہ یوسف زئی نے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر کے عہدے کے لیے کامیاب ہونے والی کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست پینسلوانیا میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن صدر اور کمالہ ہیرس نائب صدر کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔
دونوں جیتنے والے امیدوار آئندہ برس 20 جنوری کو اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
دنیا بھر سے جہاں ڈیموکریٹس کے امیدواروں کی کامیابی پر انھیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نوبیل انعام یافتہ پاکستان سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے بھی کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر کمالہ ہیرس کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
اس تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں ملالہ نے کمالہ ہیرس کو امریکا کی نئی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔