کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کے علاقے مظفرآباد کالونی میں کباڑ کی دکان میں سلنڈر کے زور دار دھماکے کے نتیجے میں 25 سالہ حبیب اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشانک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔
وفاقی بجٹ 27-2026ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے اخراجات کےلیے7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار روپے مختص کردیے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے متعدد بینکوں کی آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز اچانک تعطل کا شکار ہوگئی ہیں، جس کے بعد ممکنہ سائبر حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے کرادر کو انہوں نے اس مفاہمتی عمل میں لینے سے خود انکار کیا، کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وفاق سے بات کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ایک، دو روز میں ہوجائے گا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
بچے نے بتایا کہ اس سمیت مرکز میں اور بھی 3 سے 4بچے تھے ،ان کے ساتھ خارجی بدفعلی کرتے تھے، زیادہ تر خارجی افغانی تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایلون مسک کے دنیا کے پہلے ٹریلینئیر (کھرب پتی) بننے کی حیثیت حاصل کرنے پر ہونے والے جشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمات 27 کروڑ روہے مالیت کے 3 چیک ڈس آنر ہونے پر درج ہوئے ہیں۔
جنوبی لبنان کے ضلع جیزین میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں الریحان میونسپلٹی کے میئر سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی ایران کا امریکا کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں معاہدے پر دستخط ڈیجیٹل طور پر ہوں گے اور اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر وجہ اپنی مرضی سے بینک اکاؤنٹ بلاک کرنے کی غلطی تسلیم کرنے پر ایک نجی بینک کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کر سکتے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس نے نعیم حسن کو مبینہ طور پر روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت ججز پر بھی ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے منانا ہے