• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے خورشید شاہ کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے۔

تازہ ترین