• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار کرلیں، گلگت بلتستان سے واپس نہیں جارہا، بلاول بھٹو


دیامر گلگت (ایجنسیاں، جنگ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو گرفتار کرلے، گلگت بلتستان سے واپس نہیں جاؤں گا، ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہےکیونکہ موجودہ وزیراعظم کا ہر وعدہ جھوٹ ہے ، اب جو کام رہتا ہے وہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے۔

دیامر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے 2 سال کے دوران گلگت میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

تازہ ترین