شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے سمیت تمام ججوں کے استقبال کی تقریبات میں تمام ججوں کے شامل ہونے، گل پاشی کرنے اور میوزیکل پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ججوں کو ایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ جب بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر جسٹس صاحبان سرکاری دورہ اور عدالتوں کی انسپکشن کے لیے کسی ضلع میں جائیں تو ان کا استقبال صرف ڈسٹرکٹ جج سینئر ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز کریں۔