مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے ان سے عیادت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پنجاب کے وزیرِجیل خانہ جات فیاض چوہان اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے چوہدری شجاعت کی عیادت کی ہے۔
چوہدری شجاعت کی عیادت کرنے والوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کاسروسز اسپتال میں علاج جاری ہے، گزشتہ روز ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیاتھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
دوسری جانب اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔
طبی معائنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو نمونیا ہوا ہے۔