• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے پلمونولوجسٹ نے چوہدری شجاعت کا طبی معائنہ کیا


مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا علاج لاہور کے سروسز اسپتال میں جاری ہے جہاں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے بھیجے گئے پلمونولوجسٹ بریگیڈیئر ارشد نسیم نے اُن کا طبی معائنہ کیا۔

پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کی نسبت چوہدری شجاعت کی طبیعت اب بہتر ہے جبکہ آکسیجن مشین بھی اُتار دی گئی ہے۔

پروفیسرامجد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسب ضرورت بات چیت بھی کر رہے ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ نے چیک کرنے کے بعد ٹرینمنٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفریسر امجد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نروس سسٹم کی ایک بیماری ہے، بلغم نہ نکلنے کی وجہ سے اُن کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔

پروفیسر امجد نے یہ بھی کہا کہ میو اسپتال میں کورونا وائرس زیادہ ہو رہا ہے اس لیے چوہدری شجاعت کو سروس اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ چوہدری شجاعت کا بلڈ پریشر مینٹین ہوا ہے اور سانس بھی خود لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کاسروسز اسپتال میں علاج جاری ہے، گزشتہ روز ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیاتھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

دوسری جانب اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔

https://jang.com.pk/news/841321

طبی معائنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو نمونیا ہوا ہے۔

تازہ ترین