• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

رواں ماہ کے اوائل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے شکار ہونے والے علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

‏ علی زیدی نے اپنے صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا کرم ہے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، آپ سب کی دعاؤں کا شُکر گزار ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں اللّہ تعالیٰ ہم سب کو بیماریوں اور پریشانیوں سے دور رکھے اور سب سے گزارش ہے کہ ماسک پہننا مت چھوڑیے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین