• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی زیدی نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب انہیں خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس دوران سوشل میڈیا کا استعال جاری رکھتے ہوئے اس قوم کو لوٹنے والوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

علی زیدی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ان سب کو طاقت دے جو انصاف کے لئے کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ڈاکٹر سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 807نئے مریض سامنے آنے کے بعد فعال کیسز بڑھ کر 12ہزار121ہوگئے۔

تازہ ترین