• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ اٹیک کے آگے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب  سے ریان برل 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور حارث رؤف تین تین جبکہ فہیم اشرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا تھا کہ دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگزمیں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے، اس لیے بولنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین