• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے غدار اور نریندر مودی کے یار ذلیل و خوار ہوں گے، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کے غدار اور نریندر مودی کے یار ذلیل و خوار ہوں گے۔

ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اقتدار کا کوئی شوق نہیں، ہماری سیاست کا مقصد آئندہ نسلوں کے لیے خوشحال پاکستان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں ملک کی دو بڑی جماعتوں کو شکست ہوئی، جن کا دامن داغ دار ہو وہ کیا سیاست کریں گے۔


غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو سابقہ حکمرانوں جیسے لٹیروں سے آزاد کروائیں گے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دامن صاف نہیں، اب یہ عوام کو بھاشن دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نریندر مودی کے بیانیے کا پرچار کر رہی ہے، اس ملک کے ساتھ غداری کرنے والے ذلیل و خوار ہوں گے۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آج ہمیں پاکستانیت اور آپس میں اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین