• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: گیس منصوبے کے افتتاح پر پی ٹی آئی، ن لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی

مردان: گیس منصوبے کے افتتاح پر پی ٹی آئی، ن لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

مردان کے علاقے تخت بائی میں گیس منصوبے کا افتتاح وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کرنا تھا۔


تاہم ن لیگی کارکنان نے کہا کہ منصوبہ ہماری حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، جس کا افتتاح پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کردیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، جن کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔

تخت بائی میں کشیدہ حالات کے باعث افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین