• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں اتوار کو بھی احتجاج کیا گیا۔

لاہور مظاہرے میں سینئر صحافی فاروق اعوان، محمد مشتاق، فیاض گجر، افسر ہزاروی، اویس قرنی، رومیو جالب، عزیز شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز  گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور میں جنگ آفس کے باہر صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے احتجاج کیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافت کے لیے میر شکیل الرحمٰن کی قابلِ قدر خدمات ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، جس میں جنگ اور جیو کے کارکنوں نے شرکت کی۔

بہاولپور پریس کلب میں ریجنل نیوز پیپرز مالکان، سینئر صحافی امین عباسی، راشد ہاشمی، آصف کبیر، مجید ہاشمی، عدنان علی، حامد گلزار، جمال یاسر، غلام نبی اور دیگر نے احتجاج کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کے خلاف نواب شاہ میں بھی احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین