• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کریم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کریم آباد مینا بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم سے شہری رقم نکال کر نکل رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔

پولیس ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی جائے وقوعہ کے قریب سے ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں کو دیکھ کر اہلکار نے فائرنگ کردی، جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


پولیس کے مطابق ڈاکو کے ساتھی نے فرار ہوتے وقت جوابی فائرنگ کی، جس سے اہلکار زخمی ہوا،جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 5 اور 8 دیگر خول ملے ہیں، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف شہری احسن حسین کا ویڈیو بیان جیو نیوز کو موصول ہوگیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ نارتھ کراچی کا رہائشی ہوں، دوستوں کے ساتھ حسین آباد آیا تھا۔

احسن حسین نے مزید کہا کہ کریم آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکلا ہی تھا کہ 2 ڈاکو آگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قریب سے گزرنے والے اہلکار نے مجھے لٹتے دیکھا تو قریب آیا، تاہم ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی۔

شہر ی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو بھی مارا گیا۔

تازہ ترین