لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدرری شجاعت حسین سروسز اسپتال میں تیسرے روز بھی زیر علاج رہے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکا معمول کا طبی معائنہ کیا اور بتایا کہ اب چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،وہ لوگوں کو پہچان رہے، انکی سانس بحال ہو چکی ہے اور وہ بغیر آکسیجن ماسک کے سانس لے رہے ہیں۔