• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان کی مزار اقبال پرحاضری

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 143ویں یومِ پیدائش کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پرحاضری دی۔

علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتخہ خوانی بھی کی۔

دوسری جانب پاکستان نیوی کے دستے نے آج صبح یہاں مزاراقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

واضح رہے کہ شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور آج اُن کا 143واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین