• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے 50ہزار کا خصوصی فنڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کبڈی کے فروغ اورکھلاڑیوں کے سہولیات فراہم کرنے کیلئے حاجی خورشید عالم سندھو کی طرف سے ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کو 50ہزار روپے کا خصوصی فنڈ دیاجو طیب گیلانی کے حوالے کردیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ڈویژنل ایسوسی ایشن نے فیصل آباد کانام روشن کیاہے اورنوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلہ جات میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ آفیشلز کے لیے ریفریشرکو رسز کے علاوہ ان کو بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔
تازہ ترین