• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ایک لوہار تھے اور آج امیر ترین آدمی بنے ہوئے ہیں، علی امین


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ نوازشریف کی لوہار کی دکان تھی اور آج وہ امیر ترین آدمی بنے ہوئے ہیں  جبکہ آصف زرداری سینما میں ٹکٹ بیچتے تھے اور آج وہ آپ کی وجہ سے امیر ہیں۔

گھانچے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا لیڈر آیا ہے جس کو گلگت بلتستان کا احساس ہے۔

وفاقی وزیر علی امین نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، عمران خان نے فاٹا کو ضم کیا اور 4 ارب روپے کا فنڈ دیا۔

علی امین نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے بھی آپ کا حصہ کھایا، موقع پرستوں نے حکومت کرکے پیسہ لوٹا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے لیے سندھ نے پیسا نہیں دیا بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے رقم دی۔

تازہ ترین