نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں1ہزار 650 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 9 مریض کورونا وائرس کےباعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 340 کوروناوائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہوگئی۔
ملک بھر میں ایکٹو کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار 977 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار 169 ہوگئی، پنجاب میں 1لاکھ 6 ہزار 922 ، کےپی میں 40 ہزار 657، اسلام آباد میں 21ہزار 861اور بلوچستان میں 16 ہزار 106 کورونا کیسزہیں۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 758 اور گلگت میں 4366 کورونا کیسز ہیں۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے سندھ میں 5 اموات ہوئیں، جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 2 ہزار 6 سو84 ہو گئیں۔
کورونا سے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 شخص جاں بحق ہوا ہے، جس کے بعدپنجاب میں کورونا سے مجموعی طور پر2 ہزار 408افراد جاں بحق ہوئے۔ کےپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، کے پی میں کورونا سے مجموعی اموات 1 ہزار 288 ہوگئیں۔
آزاد کشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےکوئی جاں بحق نہیں ہوا، آزاد کشمیرمیں کورونا سےاب تک 109 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میںکورونا سے 24 گھنٹوں میں 3 اموات ہوئی ہیں جبکہ مجموعی تعداد 241 ہوگئی، بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کا ایک مریض جان کی بازی ہارا، جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے مجموعی اموات 154 ہوگئیں۔
این سی او سی کے مطابق کوروناوائرس کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93 افراد جاں بحق ہوئے، اس وقت ملک میں 155 کورونا وائرس کے مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔
کورونا کے لیے 1856 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں، اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ملک کے 736 اسپتال کورونا کے لیے مختص کیے گئے۔