• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ضلع میں کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، حیدرآباد میں شرح 15 فیصد کی بات غلط ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس مثبت کیسز کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے وضاحتی وڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 600 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 140 افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہے جبکہ 48 گھنٹوں میں 3200 ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 276 مثبت آئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور تیزی سے بڑھتے ہوۓ کیسز کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار 977 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔

تازہ ترین