• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، وزیر اعظم نے نئی حکمت عملی تیار کرلی


وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مقابلے میں اپنی مضبوط ٹیم اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گلگت بلتستان کے الیکشن میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اپنی ٹیم مضبوط کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔


عمران خان نے اپنے دستِ راست معاونِ خصوصی برائے اوور سیز ذلفی بخاری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذلفی بخاری، علی امین گنڈا پور کی مدد کے لیے اور پی ٹی آئی حکومت کی الیکشن مہم چلانے کل گلگت بلتستان پہنچیں گے۔

تازہ ترین