خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والے معروف بھارتی ایڈیٹر ان چیف ارناب گوسوامی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔
ممبئی ہائی کورٹ نے بھارتی ٹی وی اینکر اور ٹی وی چینل کے سربراہ ارناب گوسوامی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر کو خود کشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ارناب گوسوامی کو چودہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔
انٹیریئر ڈیزائنر اور ان کی والدہ مئی 2018ء میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔