گلگت(آن لائن، جنگ نیوز) گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو12 نومبر تک انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور بلاول بھٹو کو 12 نومبر تک گلگت میں رہنے اور انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی اور13 نومبر کو پیش ہونے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت چیئرمین پی پی 12 نومبر تک گلگت بلتستان میں قیام کر سکتے ہیں۔