مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پولیس کو سیاست میں دھکیل دیا گیا ہے۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم روکنے میں ناکام ہے، لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کارروائیاں نہ رکیں تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
عطااللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتے سے کوشش کر رہے ہیں کہ شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے جو ہوسکتا ہے کرلیں، پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رُکے گی۔